نارویجن بچہ اغوا کیس:خاتون کو عمرقید، 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

نارویجن بچہ اغوا کیس:خاتون کو  عمرقید، 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقامی شاپنگ مال سے نارویجن بچے کو اغوا کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ شائستہ کو عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کی سزا کا حکم سنا دیا۔

 شریک ملزم ہارون خان کو عدم ثبوت پر کیس سے بری کر دیا گیا۔ عدالت کے چودہ صفحات پر مشتمل جاری فیصلہ میں کہاگیا مدعی مقدمہ ناروے سے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آئی، سی سی ٹی وی کے مطابق بچے ازلان کو دو خواتین کے ہمراہ جاتے دیکھاگیا، ملزمہ شائستہ مہرآبادی سے گرفتار ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شائستہ کو نادرا ڈیٹا کے ذریعے تصدیق کیاگیا، بچے کو ملزمہ شائستہ کے ہمراہ بازیاب کرایاگیا، فیصلے کے مطابق مدعی اور ملزمہ کے درمیان ماضی میں خراب تعلقات ثابت نہیں ہوتے ، ملزمہ نے مدعی پر جھگڑے کا الزام لگایالیکن ثابت نہیں کر پائی، سی سی ٹی وی سے اغوا کا کیس ثابت ہوتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں