شاہ پور صدر مین بازار میں غیر قانونی آتش بازی کا سامان برآمد، دکاندار گرفتار

شاہ پور صدر مین بازار میں  غیر قانونی آتش بازی کا  سامان برآمد، دکاندار گرفتار

شاہ پور صدر (نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے مخبر کی اطلاع پر مین بازار شاہ پور صدر میں امجد سہرا ہاؤس پر چھاپہ مار کر آتش بازی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ سامان برآمد کر لیا۔

 پولیس کے مطابق دکان سے پھلجھڑیاں، گولے ، انار، شرلی پٹاخے اور فائر اسٹکس سمیت دیگر سامان قبضے میں لیا گیا۔پولیس نے دکان کے مالک امجد علی ولد صابر علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم حکومتی پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کر رہا ہے ۔ دوران تفتیش امجد علی نے بتایا کہ وہ یہ سامان سرگودھا سے خرید کر لایا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے غیر قانونی آتش بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں