شادی کی تقریب میں دلہا کے بھائی کی جیب کٹ گئی ،مقدمہ درج

 شادی کی تقریب میں دلہا کے بھائی  کی جیب کٹ گئی ،مقدمہ درج

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی میں شادی کی تقریب کے دوران جیب تراشی کی واردات میں نامعلوم جیب تراش شہری کا قیمتی موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گیا، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 118 شمالی کا رہائشی اور پاک فوج میں ملازم محمد عبداللہ اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے میرج ہال سلانوالی آیا ہوا تھا۔ تقریب کے دوران نامعلوم جیب تراش نے موقع پاکر اس کی جیب سے تقریباً 24 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون نکال لیا اور فرار ہو گیا۔ میرج ہال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں