چکڑالہ اور بنگلہ حسین شاہ میں چوری کی دو وارداتیں، موٹریں اور زرعی سامان غائب
شاہ پور صدر (نامہ نگار)قریبی قصبہ چکڑالہ میں نامعلوم چور زمیندار کے ڈیرے سے قیمتی زرعی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمیندار عمران حیدر کے ڈیرے سے بجلی کی موٹر، پنکھا اور سپرے مشین مالیتی تقریباً نوے ہزار روپے چوری کر لی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے عمران حیدر کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔دوسری واردات بنگلہ حسین شاہ میں پیش آئی جہاں نامعلوم چور سید حسن عباس شاہ کے کنٹرول شیڈ سے بجلی کی موٹر مالیتی بیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دونوں واقعات میں ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔