بیوی کو تشدد سے زخمی کرنیوالے شوہر کیخلاف مقدمہ درج

بیوی کو تشدد سے زخمی کرنیوالے  شوہر کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا)سوتن کی موجودگی میں بیوی کو تشدد کرکے زخمی کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بگے ہٹھاڑ کی رہائشی صغراں افضل نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ درج کروایا کہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ میری سوتن شکیلہ نے مجھ سے جھگڑا شروع کردیا۔ اسی دوران میراشوہر خالد بھی آ گیا جس نے چولہے سے ڈنڈا پکڑ کر میری بائیں آنکھ پر مارا جس سے میں زخمی ہو گئی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں