کامونکے :موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر) تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
گزشتہ روز سلامت پورہ کا عبداللہ موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ دیگر ٹریفک حادثات میں ریحان،18سالہ محمد بلال،19 سالہ محمد قاسم 28 سالہ شاہدہ،20 سالہ زاہدہ اور 40 سالہ محمد نواب شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔