لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ماں بیٹی سمیت 3افرادزخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
فیصل ٹاؤن کے الیاس اور ساجد وغیرہ میں معمولی تنازع چل رہا ہے ۔گزشتہ روز ساجد، طاہر،صائم،ذکی اور دو نامعلوم افراد نے راستے میں روک کر الیاس کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ سابقہ رنجش پر گھر میں گھس کر دھینسر پائیں کی آمنہ اور اُسکی والدہ بشراں سے قیصر،کاشف اور دو نامعلوم افراد نے مار پیٹ کی۔