گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م لاکھوں کا سامان لے اڑے

 گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م  لاکھوں کا سامان لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان لے اڑے۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے بدر ٹاؤن میں وحید نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے نقدی، موبائلز، واشنگ مشین، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں