میڈیکل طالبہ کی خودکشی،ساتھی طالبات کے بیان قلمبند

میڈیکل طالبہ کی خودکشی،ساتھی طالبات کے بیان قلمبند

لاہور (کرائم رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کرنیوالی طالبہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

25 سالہ فریحہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا،اہل خانہ فریحہ کی لاش لیکر آزاد کشمیر روانہ ہو گئے ۔پولیس نے ہوسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق فریحہ کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے تھا اور  وہ اس سے قبل اپنے والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی۔ طالبہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تھی۔پولیس کے مطابق فریحہ فائنل ایئر کی طالبہ تھی اور اس کا دوسرا پروفیشنل پیپر 19 فروری بروز جمعہ کو ہونا تھا۔ ایک پیپر پہلے ہی ہو چکا تھا اور وہ دوسرے پرچے کی تیاری کر رہی تھی۔ طالبہ کی ساتھی طالبات کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت جاننے کے لیے خودکشی، دھکا دینے یا کسی اور ممکنہ پہلو سمیت تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں