گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو اغوا کر لیا

گھر سے کام کے سلسلے میں  جانے والے شہری کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سدھو پورہ سے 35 سالہ اظہر حسین کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر راستے سے ہی ملزموں کی جانب سے اغواکر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں