لاؤڈ سپیکر پر گانے سننے کا شوقین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والا شہر ی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر گانے سننے والے شہری کو گرفتار کر لیا جو دیگر شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ڈیک، سپیکر اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔