ہیر : شادی میں فائرنگ 6 سالہ بچی زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیر کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ ہیر پولیس نے فائرنگ میں ملوث 10 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جہاں انکا علاج جاری ہے ،ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بچی عفرہ کی حالت بہتر ہے ، ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔بچی کو پنڈلی میں گولی لگی، ڈاکٹروں کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے اور بہتری آ رہی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ کو ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔