سیالکوٹ:نشے میں دھت والد کا بیٹی پر تشدد ، ہسپتال منتقل

سیالکوٹ:نشے میں دھت والد  کا بیٹی پر تشدد ، ہسپتال منتقل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ اگوکی کی حدود میں والد نے 7سالہ بیٹی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔

تھانہ اگو کی کے ڈھٹال گاؤں میں گھریلو جھگڑے کے دوران نشے میں دھت والد نے تشدد کرتے ہوئے بیٹی کو زخمی کر دیا ، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیاریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعات کو تحمل اور برداشت سے حل کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں