سمبڑیال:بہن بھا ئی پر تشدد گھر سے زیورات ، رقم لوٹ لی

سمبڑیال:بہن بھا ئی پر تشدد   گھر سے زیورات ، رقم لوٹ لی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )بہن بھائی پر تشدد کرنے پر4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ الیوالی پلی سمبڑیال کی رہائشی سائرہ رشید گھر میں اکیلی تھی کہ خاتون کے بھائی کا برادرنسبتی حسنین علی سکنہ موماں کلاں ہمراہ 3 نامعلوم اسلحہ ڈنڈے لے کر داخل ہوگئے اورخاتون کے منہ پر تھپڑ مارااوربالوں سے گھسیٹ کر دوسرے کمرے میں لے جا کر کنڈی لگا کر حبس بے جا میں رکھا، گھر میں لوٹ مار شروع کردی، الماری سے 3تولے طلائی زیورات اور75 ہزارروپے لوٹ لیے ،خاتون کے شور کرنے پر اہل محلہ اکٹھے ہونے پر ملزم دوموٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ، ڈیرہ پر خاتون کا بھائی شکیب مویشیوں کے لیے چارہ بنا کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں ملزموں نے اسے پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں