جھنگ :خاتون پر تشدد، ہاتھ توڑ دیا، ملزم گرفتار نہ ہو سکے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ گوجرہ روڈ پر مکان کے تنازع پر مخالفین نے خاتون پر تشدد کرتے ہوئے اس کا ہاتھ توڑ دیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،خاتون نے وزیر اعلی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
گوجرہ روڈ کھوئی اڈا کی ممتاز پر مخالفین نے تشدد کیا، جس کے دوران اس کا ہاتھ توڑ دیا گیا، بال نوچے گئے اور اسے گھسیٹا گیا، پولیس نے تین ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تاہم متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم تاحال آزاد گھوم رہے ہیں اور پولیس انہیں گرفتار کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔