جنوبی چھاؤنی : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، نوجوان قتل
20 سالہ قربان کی خون سے لت پت لاش گلی سے ملی،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر،نیوزایجنسیاں)تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 20سالہ قربان کے نام سے ہوئی جسکی لاش گلی سے خون میں لت پت ملی۔ واقعہ کے بعد فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا،اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزموں کی شناخت کی جا سکے۔