میونسپل کارپوریشن دفتر میں ہنگامہ، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن دفتر میں شور شرابہ کرنے اور اہلکاروں کو خوف کا شکار بنانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن میں قائم میونسپل کارپوریشن آفس میں ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری امور میں مداخلت کرتے ہوئے شور شرابہ کیا گیا، جس سے دفتر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔