حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے ٹریفک وارڈن کے گھر ڈکیتی
گھر سے نقدی، زیورات، موبائل اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈاکوؤں کے گروہ نے خود کو حساس ادارے کے ملازم ظاہر کرکے ٹریفک وارڈن کا گھر لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقے واپڈا سٹی K بلاک کے رہائشی ٹریفک وارڈن اخلاق احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران دو کاروں پر سوار مسلح افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے تلاشی کے بہانے گھر میں داخل ہو گئے ۔ملزموں نے ٹریفک وارڈن کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی طلائی زیورات، ڈائمنڈ انگوٹھیاں، موبائل فونز اور گھڑیاں سمیت مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔