ڈاکوؤں نے 5شہری لوٹ لئے ، 2گاڑیاں،3موٹرسائیکلیں چوری
شادمان میں فیضان 4لاکھ ،ڈیفنس میں ارسل 3 لاکھ 60ہزار نقدی سے محروم موٹرسائیکلیں شالیمار و دیگر علاقوں،گاڑیاں فیکٹری ایریا ، ساندہ سے غائب ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردئیے گئے ۔مسلح ڈاکوؤں نے شادمان میں فیضان سے 4لاکھ روپے نقدی اور موبا ئل فون ،ڈیفنس میں ارسل سے 3 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،انارکلی میں ارجمند سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں ریاض سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں مبین سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے فیکٹری ایریا اور ساندہ سے 2گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن ،نصیرآباد اور شالیمار سے 3موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔