قصور، کالاشاہ کاکو:حادثات میں 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قصور، کالاشاہ کاکو:حادثات  میں 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قصور،تلونڈی، کالا شاہ کاکو(نمائندہ دنیا،خبرنگار، نامہ نگاران)قصور اور کالاشاہ کاکو میں 6ٹریفک حادثات میں3خواتین سمیت5افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ۔

 جمبر موڑ کے قریب 53 سالہ مختار احمد وہیل چیئر پر سڑک عبور کرتے ہوئے اے پی وی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔پھول نگر بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار خاتون ثمینہ بی بی برقع ٹائر میں پھنسنے کی وجہ سے سڑک پر گر کر دم توڑ گئی۔ قصور کے علاقہ بچوکی پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا جانے سے 28 سالہ عرفان ولد اشرف سڑک پر گرا اور عقب سے آنیوالی بس نے اسے روند ڈالا، عرفان موقع پرجان کی بازی  ہار گیا۔تلونڈی کے نواح قلعہ ناتھا سنگھ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکرانے کے بعد دیوار میں جاگھسی۔ حادثے کے دوران قریب سے گزرنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کیساتھ سوار ایک کمسن بچی بھی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔چونیاں بائی پاس پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ فیض احمد شدید زخمی ہو گیا۔کالاشاہ کا کو کے قریب جی ٹی روڈ کھوڑی سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 17سالہ نوجوان حسیب جاں بحق، اس کا والد افضل اور رشتہ دار خاتون عائشہ شدید زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں