نوجوان، خاتون اور 8 سالہ بچہ اغوا

نوجوان، خاتون  اور 8 سالہ بچہ اغوا

قصور(خبرنگار)قصور میں اغوا کی 3 مختلف وارداتیں؛ نوجوان، خاتون اور 8 سالہ بچہ غائب ہوگیا۔

تھانہ صدر پتوکی کے علاقے رسول پور چک 5 سے 22 سالہ سفیان بازار گیا اور واپس نہ آیا، اہلخانہ نے اغوا کا شبہ ظاہر کیا ۔ تھانہ کھڈیاں کے علاقے ساندہ کلاں میں آمنہ بی بی کوملزم روبن نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ تھانہ چھانگا مانگا کے قریب علاقہ دین پور ڈوبہ کے رہائشی 8 سالہ احسان رضا کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اغوا کر کے لے گیا۔ پولیس تمام معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں