خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا
باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد)سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔