فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘3 ہزار 6 سو لٹر ملاوٹی دودھ تلف ،جرمانے
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے تین ہزار چھ سو لٹر ملاوٹی وناقص دودھ تلف کر دیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بوسال روڈ ملکوال، گجرات روڈ اور شوگر ملز چوک میں دودھ کی دکانوں اور کلیکشن سنٹرز پر دودھ کا لیبارٹری معائنہ کیا۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر دودھ کو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا اورملاوٹی و مضر صحت تین ہزار چھ سو لٹر دودھ کو تلف کر دیا گیا۔صفائی کے بھی ناقص انتظامات پر مالکان کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے ۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا کہ خالص دودھ کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ شہری دودھ کا مفت ٹیسٹ کروائیں۔