نیو یارک میئر کا برطانوی بادشاہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ
نیو یارک(اے ایف پی)نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے برطانوی بادشاہ چارلس سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔
106 قیراط وزنی یہ ہیرہ 1800 کی دہائی میں برصغیر سے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا اور ٹاور آف لندن میں رکھا گیا ہے ۔ میئر ممدانی نے بادشاہ سے ملاقات کے دوران یہ معاملہ اٹھانے کی بات کی، تاہم دفتر نے واضح نہیں کیا کہ ملاقات میں یہ موضوع زیر بحث آیا یا نہیں۔ برطانیہ کی ریفارم پارٹی نے اس بیان کو بادشاہ کی توہین قرار دیا۔ بھارت، ایران، افغانستان اور پاکستان بھی ہیرے پر دعویٰ کرتے ہیں۔