امریکی صدر نے ’’آبنائے ٹرمپ‘‘کا نقشہ شیئر کردیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نقشہ شیئر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کا نام بدل دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ شائع کیا ہے اور اسے نئے نام ‘آبنائے ٹرمپ’ سے منسوب کیا ہے ۔اس سے قبل بھی ٹرمپ اپنی ایک تقریر کے دوران ‘آبنائے ٹرمپ’ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ اُس موقع پر انھوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا ابتدا میں اسے شاید ‘غیر ارادی غلطی’ سمجھے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھار ہی کوئی غلطی کرتے ہیں۔