مریدکے : ڈاکوؤں نے جیولر کو گولی مار دی، شدید زخمی

مریدکے : ڈاکوؤں نے جیولر کو گولی مار دی، شدید زخمی

ملزموں نے امتیاز سے 3تولے سونا ، نقدی بھی لوٹ لی ، ہسپتال منتقل

مریدکے ،کالا شاہ کاکو(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مریدکے میں موٹر سائیکل سوار 2مسلح ڈاکوؤں نے جیولر سے 3 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے جیولر کو شدید زخمی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ مریدکے تھانہ سٹی کے علاقہ جی ٹی روڈ پر دن دہاڑے موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے صرافہ بازار سے آنیوالے جیولر امتیاز عرف  بلا سے سونا اور نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر اسے گولیاں مار دیں جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیاجبکہ ملزم 3تولے سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ زخمی کوشہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیا جہاں سے اسے لاہورمنتقل کر دیا گیا۔ شہریوں نے پولیس کی نااہلی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں