رفتاری سے ہیوی ڈمپر چلانے والا ڈرائیور گرفتار
سلانوالی(نمائندہ دنیا )ڈرائیونگ لائسنس کے بغیرتیز رفتاری سے ہیوی ڈمپر چلانے والا ڈرائیور گرفتار
ڈمپر تھانے میں بند ۔گزشتہ روز سلانوالی پولیس موبائل سلانوالی شاہین آباد روڈ پر گشت پر تھی کہ ایک انتہائی تیز رفتار ہیوی ڈمپر کو روکا گیا اور ڈرائیور سے لائسنس مانگا گیا تو بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس ابھی تک بنوایا نہیں ہے پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لے کر ڈرائیور عامر شہزاد ولد اللہ داد خان سکنہ ربانہ نورنگ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔