کام کے سلسلے میں گھر سے نکلنے والے شہری کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے نکلنے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمر فاروق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی ذیشان کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملزمان نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔