شہری کو گھر گھس کر پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

شہری کو گھر گھس کر پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں عائفہ زاہد نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین اور اس کے بھائی سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں