ہیڈ بلوکی :لاہورکا رہائشی 16 سالہ لڑکا نہر میں ڈوب گیا

ہیڈ بلوکی :لاہورکا رہائشی  16 سالہ لڑکا نہر میں ڈوب گیا

قصور(نمائندہ دنیا) ہیڈ بلوکی کے مقام پر لاہور سے آیا ہوا 16 سالہ لڑکا نہر میں ڈوب گیا۔

کنٹرول روم قصور کو اطلاع موصول ہوئی کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر ایک نوجوان نہر میں ڈوب گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا، جو تاحال جاری ہے ۔گرین ٹاؤن لاہور کا رہائشی 16 سالہ قربان دوستوں کے ساتھ رکشے میں بکرے خریدنے کیلئے آیا تھا۔ ہیڈ بلوکی پر ہاتھ منہ دھونے کیلئے رکنے کے دوران پائوں پھسلنے کی وجہ سے گہری نہر میں جا گرا،ریسکیو اہلکار لاش کی تلاش کیلئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں