عدالت پیشی سے واپس آتے شہری پر مبینہ فائرنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت میں پیشی سے واپس آتے شہری پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انصر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ عدالت میں پیشی سے فارغ ہو کر واپس گھر کی طرف آرہا تھا کہ اس دوران مخالفین نے اس پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا اور ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔