65لاکھ کے زیورات چوری، گھریلوملازمہ ، منگیتر گرفتار

65لاکھ کے زیورات چوری، گھریلوملازمہ ، منگیتر گرفتار

ملزمہ نے کیمرے بند ، زیورات ساتھی کودیئے ،پھر کیمرے چلادیئے :پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی انویسٹی گیشن پولیس نے 65 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کا معمہ حل کر کے گھریلو ملازمہ اور منگیتر کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں 65 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا ،گزشتہ روز انچارج  

انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی مصباح حفیظ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ اور اس کے منگیتر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 65 لاکھ مالیت کے 14 تولے سونے کے زیورات بھی برآمد کر لیے ۔خاتون ملزمہ مدعی کے گھر میں ملازمت کرتی تھی اور اس نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملزمہ نے واردات سے قبل گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے ، زیورات چوری کرنے کے بعد انہیں دیپال پور سے آئے اپنے ساتھی کے حوالے کیا اور بعد ازاں دوبارہ کیمرے آن کر دیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں