کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں شکیل نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے میں ہی ملزمان نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔