کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ سیف آباد کے قریب عاکف نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملز موں نے جھپٹا مار کر اسے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔