چور گینگ گرفتار، لاکھوں کے مویشی اور نقدی برآمد

 چور گینگ گرفتار، لاکھوں  کے مویشی اور نقدی برآمد

پھالیہ ( نامہ نگار )عدیل ظفر بوسال ایس ایچ او تھانہ قادر آباد نے مویشی چوری میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ملزموں کو گرفتار کرکے ملزموں سے 7 بھینسیں، 4گائیں، 2بکرے ، 2بکریاں اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی اور 6 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔ ڈی پی او کامران عامر خان نے کامیاب کارروائی پر قادر آباد پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں