حساس ادارے نے جعلی کیپٹن کو پکڑکر حوالہ پولیس کر دیا
راہوالی(نمائندہ دنیا )حساس ادارے نے جعلی کیپٹن کو پکڑکر حوالہ پولیس کر دیا۔ملزم سے آرمی کارڈ بھی برآمد جو وہ دس سال سے استعمال کر رہا تھا۔
کینٹ پولیس عملہ شاہراہ قائد اعظم پر گشت پرموجود تھا کہ کہ گیریژن MPچیک پوسٹ آرمی والوں نے جعلی کیپٹن پکڑ رکھا تھا۔ اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو آرمی والوں نے جعلی کیپٹن حسن زماں چٹھہ ساکن جامکے چٹھہ کو پولیس کے کو حوالے کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شر وع کردی۔