متعددوارداتیں ،نقدی ،زیورات اورموٹرسائیکلیں غائب
نواں کوٹ میں ارباز اور نواز ، غازی آباد میں کرامت ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھے گڑھی شاہو میں اسفند ،جنوبی چھاؤنی میں جاوید ، گرین ٹاؤن میں عمرکولوٹاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونزاور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں ،بتایاگیاہے کہ نواں کوٹ میں ارباز سے 3لاکھ60ہزار روپے اور موبا ئل ،نواز سے 20 ہزار اور موبائل، غازی آباد میں کرامت سے 3لاکھ 35ہزار اور موبائل،گڑھی شاہو میں اسفند سے 3لاکھ اور موبائل ،جنوبی چھاؤنی میں جاوید سے 2لاکھ65 ہزار اور موبائل ، گرین ٹاؤن میں عمر سے 2لاکھ اور موبائل،چوہنگ کے علاقے میں یاسر سے 30 ہزار اور موبائل ، ستوکتلہ میں افضا ل سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ جوہر ٹاؤن سے شیراز،سبزہ زار سے کاشف، ہڈیارہ سے شاہد اور لوئرمال سے امجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔