اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے لاکھوں کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں ملزمان نے گھر کا صفایا کر دیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بابر چوک میں اعجاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں اس کے گھر میں داخل ہوئے ، الماریوں کے تالے توڑے اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔