تیز رفتاری: ڈرائیور دھر لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)دورانِ ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دیگر ٹریفک کیلئے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔