غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو چیک کیا جس میں خطرناک اور غیر معیاری گیس سلنڈر نصب تھا جو حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔