غیر قانونی کھادیں،زرعی ادویات بیچنے کیخلاف مقدمہ درج

غیر قانونی کھادیں،زرعی ادویات بیچنے کیخلاف مقدمہ درج

محکمہ زراعت کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چیکنگ کی ،مزید تفتیش شروع

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں محکمہ زراعت کی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر کھادیں اور زرعی ادویات فروخت کرنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ایک شہری کو متعلقہ اجازت نامے کے بغیر کھادیں اور زرعی ادویات فروخت کرتے ہوئے پایا، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں