ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گڑھ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے اور پولیس کو گمراہی کا شکار بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔