منشیات سے جائیداد بنانے کے الزام پر گرفتار 3خواتین کی ضمانت مسترد
لاہور (اے پی پی)لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کے ذریعے جائیدادیں بنانے اور منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار 3 خواتین ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزاروں کو مقدمے میں مخصوص کردار کے ساتھ نامزد کیا گیا ،ملزمان نازیہ خواجہ ، ماریا عاصم اور رمشا عاصم کے اثاثے ان کی ظاہر کردہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ دورانِ تفتیش بھی انہیں جرم میں ملوث پایا گیا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔