15پر ڈکیتی اور تشدد کی بوگس کال کرنے پر مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار)رات پونے بارہ بجے 15پر ڈکیتی اور تشدد کرنے کی بوگس کال کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے ایس آئی نواز دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ شوگر ملز چوک راہوالی میں پولیس ناکہ پر موجود تھے کہ 15 کنٹرول روم سے اطلاع دی گئی کہ کالر شاہزیب جٹ سکنہ چک سنتہ نے اطلاع دی ہے کہ چناب گیٹ کے قریب کارسوار 4افراد نے اس سے 13ہزار روپے نقدی چھین لی اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس موقع پر پہنچی اور سیف سٹی کیمرے چیک کیے تو پتہ چلا کہ فریقین کے مابین معمولی توں تکرار ہوئی تھی ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی ۔