ڈان 3تنازع، سنیل شیٹی، رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے

ڈان 3تنازع، سنیل شیٹی، رنویر سنگھ  کی حمایت میں سامنے آگئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی ڈان 3 تنازع میں اداکار رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

64 سالہ سنیل شیٹی نے 40 سالہ رنویر سنگھ پر پابندی لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی اداکار یا فنکار پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ نے بالی ووڈ کو تقریباً ساڑھے 3 ہزار کروڑ سے زائد کی آمدنی دی ہے ، اس لیے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بے بنیاد ہے ۔ اس نوعیت کے معاملات کا حل بات چیت سے ہی نکالا جانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں