ڈیجیٹل سروسز ٹیکس عائد کرنے پر ٹرمپ کی یورپ کو 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز ٹیکس عائد کرنے پر 100 فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی ملک کی تمام امریکی برآمدات پر فوری بھاری ٹیرف عائد کیا جائے گا اور موجودہ تجارتی معاہدے بھی ختم کیے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تنازع امریکا اور یورپ کے تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔