سکھر:عالمی مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈے منایا گیا

سکھر:عالمی مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈے منایا گیا

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمیڈا کے اشتراک سے عالمی مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (MSME) ڈے منایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ انچارج رضا مہر نے کہا کہ سمیڈا حکومتِ پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے ۔۔۔

جو کاروباری مشاورت، استعداد کار میں اضافے ، تربیت، مالی سہولیات اور دیگر معاونت کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔ سکھر چیمبر کے صدر محمد خالد کاکیزئی نے کہا ایم ایس ایم ایز ملکی معیشت، روزگار کی فراہمی اور کاروباری ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں