آن لائن کمپنی کو’’بریک اَپ ‘‘کرانے والے افسر کی تلاش

آن لائن کمپنی کو’’بریک اَپ ‘‘کرانے والے افسر کی تلاش

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں آن لائن ڈیٹنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ایک عالمی پلیٹ فارم نے ایک منفرد ملازمت کا اعلان کیا ہے ، کمپنی نے چیف بریک اپ آفیسر کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

 جس میں منتخب شخص کو لوگوں کے رشتے ختم کرنے میں مدد کرنی ہوگی۔ اس منفرد عہدے کے لیے ماہانہ تنخواہ 3 ہزار امریکی ڈالر یعنی 8 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔کمپنی کے مطابق چیف بریک اپ آفیسر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ لوگوں کی جانب سے ان کے تعلقات کو باوقار اور ہمدردانہ انداز میں ختم کرنے میں مدد کرے ۔ کمپنی کے مطابق اس نئی سروس کا مقصد لوگوں کو بغیر کسی وضاحت کے اچانک تعلق ختم کرنے ، یعنی گھوسٹنگ، کے رجحان سے بچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں