تیرہ سالہ بچی راجستھان کے شاہی خاندان کی سربراہ نامزد

تیرہ سالہ بچی راجستھان کے شاہی خاندان کی سربراہ نامزد

راجستھان (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع پالی میں برسوں پرانی شاہی روایت ٹوٹ گئی ہے جہاں ایک 13 سالہ لڑکی کو باقاعدہ طور پر ایک روایتی شاہی خاندان کا وارث قرار دیا گیا ہے ۔

راجستھان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور بڑا قدم ہے کیونکہ اس سے پہلے ہمیشہ مردوں کو ہی خاندان کا وارث بنایا جاتا تھا۔یہ تقریب کھیروا گڑھ قلعے میں منعقد ہوئی، جو 17ویں صدی کا تاریخی مقام سمجھا جاتا ہے ۔ تقریب میں تیرہ سالہ تیجسوی کماری جودھا کو ان کے والد ہریش چندر جودھا کے مرنے کے بعد کھیروا گڑھ خاندان کا نیا وارث تسلیم کیا گیا۔اس روایتی رسم کے دوران مذہبی منتر پڑھے گئے اور تیجسوی کو سب کے سامنے بٹھایا گیا۔ بعد میں ان کے سر پر روایتی گلابی پگڑی رکھی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں