ڈیجیٹل دور میں طنز و مزاح کا کام مشکل ہو گیا:اکشے کمار
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں طنز و مزاح کا کام مزید چیلنجنگ ہو گیا ہے ، میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کیا۔اکشے کمار نے کہاکہ آج کے دور میں کامیڈی کرنا بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے ، اس وقت ہر طرف ریلز، میمز اور کامیڈی مواد کی بھرمار ہے تاہم، کامیڈی ایک بہت بڑے دریا کی طرح ہے جو کبھی خشک نہیں ہوتا، اگر آپ انسٹاگرام کھولیں تو وہاں لامتناہی مضحکہ خیز ویڈیوز موجود ہیں اور لوگ روزانہ کامیڈی دیکھ رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں، لوگوں کو ہنسانا آج بھی سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے ۔